الحویجہ کے 19 گاؤں دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد

خبر کا کوڈ: 1527050 خدمت: دنیا
الحویجة

عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے الحویجہ کے 19 مضافاتی دیہاتوں کو داعشی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالئے ہیں۔

تسنیم نیوز نے الفرات نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے الحویجہ کے 19 مضافاتی علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

عوامی رضاکار فورسز کے کمانڈر عبدالامیر رشید یارالله کا کہنا ہے کہ الحویجہ میں داعشی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن نہایت تیزی کے ساتھ جاری ہے جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

عبدالامیر رشید یارالله نے مزید کہا کہ الحویجہ کے ومة عزیز، عرب لوک،  تل غزال،  الخضیرة، عزیز عبید، الحدیقه، مندیان غربی، مندیان شرقی، کرد دیوانه، شناوة، کردخال،کرمش لزاکة، باش تبة، باش بند، دومة ادریس، کلیخه، کریعه، خندق الکبرى و تل المطر نامی دہیاتوں کو داعشی دہشت گردوں سے مکمل طور پر آزاد کرالیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ صوبہ کرکوک کے  جنوب مغربی علاقے میں واقع الحویجہ عرصے سے داعشی دہشت گردوں کے قبضے میں ہے۔

عراقی فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اب کرکوک کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

حشد الشعبی کے ترجمان احمد الاسدی کا کہنا ہے کہ تلعفر کی آزادی کے بعد دہشت گردوں کے حوصلے پست ہوگئے ہیں اور عراقی فوج اب نہایت آسانی کے ساتھ تمام علاقوں سے دہشت گردوں کا خاتمہ کرے گی۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری