الیکشن ریفارم میں ترمیم کر کے (ن) لیگ نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا، عمران خان

خبر کا کوڈ: 1527495 خدمت: پاکستان
عمران خان

چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ الیکشن ریفارم بل کی شق میں ترمیم کر کے نواز شریف کا سیاسی کرئیر دوبارہ شروع کرانے کیلئے کیا جا رہا ہے۔

خبر رساں ادرے تسنیم کے مطابق چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ الیکشن ریفارم بل کی شق میں ترمیم کر کے مسلم لیگ (ن) نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے اور یہ سب کچھ نواز شریف کا سیاسی کرئیر دوبارہ شروع کرانے کیلئے کیا جا رہا ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے ایک نااہل شخص کو پارٹی کی صدارت دلوانے کے لئے الیکشن ریفارم بل کی شق میں ترمیم کر کے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ یہ سب نواز شریف کا سیاسی کرئیر دوبارہ شروع کرانے کیلئے کر رہی ہے حالانکہ  نواز شریف پر کرپشن، منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کا جرم ثابت ہو چکا ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری