راجگال میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کا جوان شہید

خبر کا کوڈ: 1527718 خدمت: پاکستان
ارتش پاکستان

قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں سرحد پار سے ہونے والے دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کا ایک افسر شہید ہو گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا ایک افسر شہید ہوگیا ہے۔

"آئی ایس پی آر" کے مطابق وادی راجگال میں مبینہ طور پر سرحد پار افغانستان سے دہشت گردوں نے حملہ کرکے پاک فوج کے ایک اعلیٰ افسر کو شہید کردیا ہے۔

سرحدپار سے کئے جانے والے حملے میں پاک فوج کے 22 سالہ افسر جام شہادت نوش کر گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاک فوج نے حال ہی میں وادی راجگال میں آپریشن  کرکے دہشت گردوں کا خاتمہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

پاک فوج کے مطابق افغانستان کے سرحدوں سے فوجی جوانوں پر حملہ کیا گیا۔

پاک فوج کا کہنا ہے کہ  افغان فورسز اور افغانستان میں تعینات بین الاقوامی افواج کو چاہئے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف جامع اور فیصلہ کن کارروائی کرے۔

مقامی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی کارروائی سے تین مشتبہ عسکریت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری