برطانیہ میں تیزاب حملوں کا سلسلہ جاری، مزید 6 افراد زخمی


برطانیہ میں تیزاب حملوں کا سلسلہ جاری، مزید 6 افراد زخمی

مسلم دنیا کو انسانی حقوق، آزادی اظہار رائے اور مذھبی ھماھنگی کا درس دینے والے مغربی ممالک میں انسانیت سوز مظالم عروج پر ہیں اسی ضمن مین تازہ ترین واقعہ میں برطانوی دارالحکومت لندن کے مشرقی علاقے اسٹریڈ فورڈ میں تیزاب حملے میں 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مشرقی لندن کے علاقےاسٹریڈ فورڈ میں ویسٹ فیلڈ شاپنگ سینٹر کے قریب رات آٹھ بجے حملہ آوروں کے ایک گروہ نے نقصان دہ مواد لوگوں پراسپرے کیا جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔

لندن ایمبولینس سروس کے مطابق اس حادثے میں کم از کم 6 افراد کو جائے وقوعہ پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ 3 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے افراد مختلف جگہوں پر تھے جہاں انہیں نشانہ بنایا گیا، پولیس نے شاپنگ سینٹر کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔

برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ تیزاب پھینکے جانے کے واقعات میں 2012 سے اضافہ ہوا ہے اور زیادہ تر واقعات لندن میں ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ رواں سال 18 جولائی کو لندن کے میئرصادق خان کا کہنا تھا کہ شہر میں تیزی کے ساتھ بڑھتے ہوئے تیزاب کے حملوں کے سدباب کے لیے سخت سزاؤں کے لیے قانون سازی کی جانی چاہیے۔

واضح رہے کہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران انگلینڈ اور ویلز میں تیزاب یا نقصان دہ مواد سے چار سو حملے کیے گیے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری