کابل؛ افغان سیکورٹی فورسز کے ٹریننگ سنٹر پر خودکش حملہ

کابل ذرائع نے کچھ دیر قبل سیکورٹی فورسز کے ایک ٹریننگ سنٹر پر خودکش حملے کی خبر دی ہے جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ نیٹو افواج کے قافلے پر ہوا ہے۔

کابل؛ افغان سیکورٹی فورسز کے ٹریننگ سنٹر پر خودکش حملہ

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ کابل شہر میں موجود سیکورٹی فورسز کے ایک ٹریننگ سنٹر پر خودکش حملہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ حملہ کابل کے علاقے "افشار" میں واقع سیکورٹی فورسز کے ایک ٹریننگ سنٹر پو ہوا ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ خودکش بمبار نے ٹریننگ سنٹر کے دروازے کے سامنے خود کو دھماکے سے اڑایا جبکہ بعض ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ حملہ نیٹو افواج کے قافلے پر ہوا ہے۔

تاحال افغان سیکورٹی حکام نے اس حملے کی تصدیق نہیں کی ہے اور اس سلسلے میں جانی یا مالی نقصانات کے بارے میں بھی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری