تسنیم نیوز کی رپورٹ اور لاہور میں ایرانی قونصلیٹ کی جانب سے زائرین کیلئے ویزہ پالیسی میں نرمی


تسنیم نیوز کی رپورٹ اور لاہور میں ایرانی قونصلیٹ کی جانب سے زائرین کیلئے ویزہ پالیسی میں نرمی

تسنیم نیوز کی جانب سے لاہور میں ایرانی قونصلیٹ کی زائرین کو بے جا تنگ کرنے کی رپورٹ شائع کرنے کے بعد قونصل خانے نے زائرین کے لئے سخت شرائط میں نرمی کرتے ہوئے انشورنس اور میڈیکل ٹیسٹ کو ختم کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق لاہور قونصلیٹ نے زائرین کے لئے میڈیکل اور انشورنس کی شرائط کو ختم کر دیا ہے۔

گزشتہ چند ہفتوں کے دوران پاکستانی زائرین کی جانب سے درجنوں شکایات موصول ہوئیں کہ لاہور میں ایرانی قونصل خانہ ویزہ دینے میں سختیاں کررہا ہے۔

خاص طور پر میڈیکل اور انشورنس کے نام پر زائرین سے بھاری فیس طلب کی جاتی تھی اور ویزے میں تاخیر کی جاتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور؛ ایرانی قونصلیٹ نے تسنیم نیوز کی رپورٹ پر اپنی صفائی پیش کردی + سند

بعض کیسز میں میڈیکل رپورٹ منفی آنے کی صورت میں بارہ سے چودہ ہزار روپیہ لیکر رپورٹ درست قرار دی جاتی اور یوں زائرین کے لئے مسائل پیدا کئے جاتے تھے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ عتبات عالیہ کے لئے عازم سفر ہونے والے زائرین کو حتی المقدور سہولیات فراہم کی جائیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری