وزیر اعلیٰ اور گورنر سندھ سمیت اہم سیاسی شخصیات کی بوہری شیعہ برادری کے اجتماع میں شرکت

خبر کا کوڈ: 1529483 خدمت: پاکستان
بوہری شیعہ

19 سال کی طویل مدت کے بعد دنیا بھر سے بوہری شیعہ برادری کے ہزاروں افراد محرم الحرام میں نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عزاداری منانے کراچی پہنچ گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق دنیا بھر سے بوہری شیعہ برادری کے ہزاروں افراد محرم الحرام میں نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عزاداری منانے کراچی پہنچ گئے ہیں۔

بوہری برادری کے افراد کا کہنا ہے کہ دنیا کے چالیس ممالک میں بسنے والے بوہری شیعہ بڑی تعداد میں کراچی پہنچے ہیں۔

کراچی میں 19 سال بعد بوہری شیعہ برادری کی جانب سے محرم کا بڑا اجتماع ہو رہا ہے جس میں خطاب کے لیے بوہری برادری کے پیشوا سیدنا بھی کراچی آئے ہیں‌۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ ، گورنر سندھ اور میئر کراچی نے بھی مجلس میں شرکت کی ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری