امریکہ کی دوستی! پاکستان کو دئے گئے 5 ہیلی کاپٹرز واپس مانگ لئے


امریکہ کی دوستی! پاکستان کو دئے گئے 5 ہیلی کاپٹرز واپس مانگ لئے

امریکہ نے اپنا اصل چہرہ ظاہر کرتے ہوئے پاکستان کو انسداد منشیات آپریشنز کے لئے دیئے گئے پانچ ہیلی کاپٹرز واپس مانگ لئے۔

خبر رساں دارے تسنیم کے مطابق امریکی محکمہ داخلہ نے وفاقی وزارت داخلہ کو 15 اکتوبر تک ہیلی کاپٹرز کی واپسی کو یقینی بنانے کا کہا ہے۔

حکومت پاکستان نے امریکہ سے ہیلی کاپٹرز واپس نہ مانگنے کے معاملے پر لابنگ شروع کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقوں اور بلوچستان میں انسداد منشیات کے جاری آپریشنز کے لئے امریکی حکومت کی طرف سے سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں پانچ ہیلی کاپٹرز فراہم کئے گئے تھے، جو اے این ایف کے زیر استعمال ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی سیکرٹری داخلہ نے امریکی محکمہ داخلہ کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں امریکہ کو درخواست کی جائے گی کہ وہ یہ ہیلی کاپٹرز پاکستان میں رہنے دے اگر ہیلی کاپٹرز واپس کردیئے گئے تو اس سے انسداد منشیات کے لئے جاری آپریشنز متاثر ہوں گے۔

واضح رہے کہ امریکہ کا مکار اور پرفریب چہرہ بے نقاب ہونے کے باوجود پاکستانی حکام مسلسل اس ملک کیساتھ تعلقات کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری