محرم 2017؛ پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ، پنجاب کی 22 اضلاع حساس قرار


محرم 2017؛ پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ، پنجاب کی 22 اضلاع حساس قرار

محرم الحرام کے موقع پر پنجاب کی 22 اضلاع کو حساس قرار دیدیا گیا ہے اور 13 اضلاع کو بی کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے جبکہ جلوس و مجالس کی نگرانی کرنے کیلئے پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ماضی کی طرح امسال بھی محرم الحرام کے موقع پر پنجاب کی 22 اضلاع کو حساس قرار دیدیا گیا ہے جبکہ 13 اضلاع کو بی کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے موقع پر جلوس و مجالس حسینی کی نگرانی کرنے کیلئے پنجاب پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

لاہور، جھنگ، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی اور گوجرانوالہ کو حساس اضلاع قرار دیا گیا ہے، محرم الحرام کے موقع پر فوج اور رینجرز تعینات کرنے، موبائل فون اور ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری