شمالی کوریا نے امریکہ پر ایٹم بم سے خود کش حملے کی دھمکی دیدی


شمالی کوریا نے امریکہ پر ایٹم بم سے خود کش حملے کی دھمکی دیدی

امریکہ کی جانب سے سے مذاکرات نہ کرنے اور مسلسل جنگ کی دھمکی دینے پر شمالی کوریا نے بھی اس ملک پر ایٹم بم سے خودکش حملے کی دھمکی دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق کم جونگ ان کی کمیونسٹ پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ اب ہم امریکہ پر ایٹم بم سے خودکش حملہ کریں گے اور جنوبی کوریا کے لوگوں پر بھی گولیوں اور بموں کی بوچھاڑ کر دیں گے۔

کمیونسٹ پارٹی کے رہنماء دارالحکومت پیانگ یانگ میں ایک ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔

اس دوران پارٹی کے اعلیٰ عہدیدار کم میونگ کول کا کہنا تھا کہ ہم پاگل ٹرمپ کو ایٹمی گھونسوں کے ساتھ پیٹیں گے۔ ہم اپنے لیڈر اور ملک کے تحفظ کے لیے خود رائفلیں اور بم بن جائیں گے اور امریکہ کے لیے موت کا پیغام بن جائیں گے۔

واضح رہے کہ امریکہ کی طرف سے جنگ کی دھمکی کے جواب میں شمالی کوریا کے دارالحکومت میں وسیع پیمانے پر احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے فوجیوں کو ایسی جیکٹیں پہنے مارچ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے جس پر ایٹمی بموں کی تابکاری سے متعلق وارننگ کی علامت بنی ہوئی تھی، جس کا مطلب ہے کہ شمالی کوریا ایسے فوجی تیار کر چکا ہے جو اپنے جسم کے ساتھ بم باندھ کر حملہ کر سکتے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری