حرم امام رضا علیہ السلام میں شہید محسن حججی کے پیکر پاک کی الوداعی تقریب آج ہوگی


حرم امام رضا علیہ السلام میں شہید محسن حججی کے پیکر پاک کی الوداعی تقریب آج ہوگی

ایران کے اعلیٰ سیاسی و عسکری حکام نے مدافع حرم حضرت زینب سلام اللہ علیہا شہید محسن حججی کے پیکر کا وطن واپس پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا، شہید کی تدفین جمعرات کے دن اصفہان میں ان کے آبائی شہر نجف آباد میں ہوگی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مدافع حرم شہید محسن حججی کا پیکر پاک وطن واپس پہنچ گیا ہے جہاں اس کا مہرآباد ایئرپورٹ پر اعلی سول اور فوجی حکام نے والہانہ استقبال کیا۔

یاد رہے کہ شام میں داعش نے اسیر کرنے کے بعد شہید محسن حججی کا سر کاٹ دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق شہید محسن حججی کے پیکر کی آج مشہد مقدس میں الوداعی تقریب منعقد کی جائے گی اور شہید کے پیکر کو حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک کا طواف کرایا جائے گا جبکہ بدھ کے دن تہران میں شہید محسن حججی کے پیکر پاک کی تشییع کی جائے گی۔

شہید کی تدفین جمعرات کے دن ان کے اصفہان کے شہر نجف آباد میں کی جائے گی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری