العوامیہ میں شدید خطرات کے باوجود عزاداری کا سلسلہ جاری


العوامیہ میں شدید خطرات کے باوجود عزاداری کا سلسلہ جاری

سعودی عرب کے علاقے العوامیہ میں آل سعود کی جانب سے شدید خطرات کے باوجود عزاداری کا سلسلہ جاری ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے علاقے العوامیہ میں حکومت کی جانب سے شدید خطرات کے باوجود عزاداری کے مراسم جاری ہیں۔

العالم نیوز نے رپورٹ دی ہے کہ مشرقی سعودی عرب کے علاقے العوامیہ کے عوام آل سعود کی جانب سے شدید خطرات کے باوجود عزاداری سید الشہدا امام حسین علیہ السلام میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی حکام نے العوامیہ کے مختلف علاقوں میں عزاداری پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے متعدد عزاداروں کو گرفتار کیا ہے۔

سعودی عرب کے تیل سے مالامال شیعہ اکثریتی علاقے العوامیہ کے عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں اب تک سعودی حکام نے متعدد افراد کو پھانسی دی ہے اور متعدد افراد پر بے جا الزامات لگا کر پابند سلاسل کیا جارہا ہے۔

سعودی وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں اب تک العوامیہ کے متعدد شہری، کہ جن میں اسکول کے بچے بھی شامل ہیں، شہید یا زخمی ہو چکے ہیں جبکہ اس شہر کے دسیوں شہریوں کے لاپتہ ہونے کی خبریں بھی عالمی میڈیا کی زینت بن چکی ہیں۔

خیال رہے کہ مشرقی سعودی عرب میں سن دوہزار گیارہ سے عوامی مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

اس علاقے کے عوام سیاسی، سماجی اور مذہبی ناانصافیوں کے خاتمے اور اپنے بنیادی حقوق دیئے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

سعودی عرب کی شاہی حکومت عوام کے جائز مطالبات پورے کرنے کے بجائے انہیں طاقت اور تشدد کے ذریعے دبانے کی کوشش کر رہی ہے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری