ماسکو نے ادلب میں دہشتگردوں کے 10 ٹھکانوں پر کامیاب حملوں کی خبر دی ہے


ماسکو نے ادلب میں دہشتگردوں کے 10 ٹھکانوں پر کامیاب حملوں کی خبر دی ہے

روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شام کے صوبے ادلب میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں دس اہم ٹھکانے تباہ کردیےگئے ہیں۔

تسنیم نیوز نے ٹاس کے حوالے سے بتایا ہے کہ روسی لڑاکا طیاروں نے صوبہ ادلب میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرکے دس اہم ٹھکانے تباہ کردیے ہیں۔

روسی وزارت کے ترجمان اگور کوشنینکوف نے «Syrian Observatory for Human Rights» کی جانب سے شائع کی جانے والی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی لڑاکا طیاروں کے حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکت پر بمنی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

واضح رہے کہ «Syrian Observatory for Human Rights» نے دعویٰ کیا تھا کہ روسی فوج کی کارروائی میں 27 عام شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔

روسی وزارت دفاع نے وضاحت کی کہ روسی فوج کسی بھی صورت میں رہائشی علاقوں پر بمباری نہیں کرتی، روسی فوج کے خلاف غلط تبلیغات داعش، النصرہ فرنٹ اور ان کے حامی ممالک کررہے ہیں۔

کوششینوف نے تاکید کرتے ہوئے کہا  کہ روسی جنگی طیاروں  نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہشت گردوں کے دس اہم  مقامات کو تباہ کردیا ہے۔

روس کا کہنا ہے کہ حملے خفیہ اطلاعات کے بنیاد پر کئےگئے۔

واضح رہے روسی طیارے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کر رہے ہیں جبکہ امریکا کی قیادت میں داعش مخالف اتحاد میں شامل ممالک اس فضائی مہم کی مخالفت کر رہے ہیں۔

ان ممالک کا کہنا ہے کہ روسی طیارے اپنے فضائی حملوں میں داعش کے ٹھکانوں کو ہدف بنانے کے بجائے شامی حزب اختلاف سے وابستہ باغی گروپوں کے ٹھکانوں پر بمباری کر رہے ہیں۔

روس کی وزرات دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں روسی لڑاکا طیارو ں کے حملوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں داعش کے دس ٹھکانے تباہ کردیے گئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری