پاکستان کے معروف صحافی کتنی تنخواہیں لے رہے ہیں ؟ جانئے اس رپورٹ میں


پاکستان کے معروف صحافی کتنی تنخواہیں لے رہے ہیں ؟ جانئے اس رپورٹ میں

حامد میر، مبشر لقمان، ڈاکٹر شاہد مسعود اور عاصمہ شیرازی سمیت مشہور ترین اینکرز کتنی تنخواہیں لے رہے ہیں، قارئین شاید سوچ بھی نہیں سکتے !

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ملکی داخلی سلامتی اور سیاست پر بے لاگ تبصروں اور تیز و تند سوالات کرنے والے شہرت یافتہ صحافیوں کو اپنے پروگرامز کرتے تو آپ نے کئی بار دیکھا ہوگا۔ان صحافیوں کا اپنے شعبے پر عبور اور اہم ترین انکشافات کرنے کی ان کی صلاحیت بھی قابل تعریف ہوتی ہے۔

اور یہ تبصرے اور انکشافات محض اندازوں نہیں بلکہ ٹھوس ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کی بناءپر کیے جاتے ہیں۔ تاہم ایسی انتھک محنت اور دلیرانہ صحافت کا معاوضہ کتنا ہے؟ یہ کم لوگ ہی جانتے ہیں۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق حال ہی میں سوشل میڈیا پر ان بڑے اور نامور صحافیوں کی تنخواہوں کی ایک فہرست جاری ہو ئی ہے جس سے یہ اندازہ ہوا ہے کہ ملک کی غربت، معاشی عدم مساوات اور عام آدمی کے پست معیار زندگی کے بارے میں متاثر کن گفتگو کرنے والے ان تجزیہ کاروں کا اپنا معیار زندگی کئی سیاستدانوں سے بھی زیادہ بلند ہے۔ آخر یوں ہی تو ایک حکومتی وزیر نے ایک پریس کانفرنس میں ان پر 50،50لاکھ روپے تنخواہیں لے کر ملک میں افراتفری پھیلانے کا الزام نہیں کیا تھا۔

ان جاری اعدادو شمار کے مطابق سب سے زیادہ تنخواہ لینے والوں میں اینکر عاصمہ شیرازی 9ویں نمبر پر ہیں جو 10لاکھ روپے ماہانہ معاوضہ وصول کرتی ہیں۔ فہرست میں آٹھواں نمبر اخلاقیات کے سب سے خوبصورت اسباق دینے والے آفتاب اقبال کا ہے جو 15لاکھ روپے تنخواہ لیتے ہیں۔

جاذب نظر شخصیت کے مالک سنجیدہ مزاج صحافی طلعت حسین 20لاکھ تنخواہ کے ساتھ 7ویں نمبر پر براجمان ہیں۔ چھٹا نمبر وسیم بادامی کا ہے جو 25لاکھ روپے ماہانہ وصول کر رہے ہیں۔

جیو نیوز کے معروف اینکر شاہ زیب خانزادہ 35لاکھ روپے تنخواہ کے ساتھ 5ویں نمبر پر براجمان ہیں۔ اے آر وائی پر کھرا سچ پروگرام میں حکومت وقت کو کھری کھری سنانے والے مبشر لقمان کی تنخواہ بھی 35لاکھ ہے تاہم پوائنٹس کے اعتبار سے ان کا نمبر چوتھا ہے۔

صحافت کے آکاش کا نمایاں ترین ستارہ حامد میر 38لاکھ روپے تنخواہ لے کر تیسری پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں۔

نیوز ون چینل میں سنسنی خیز انکشافات کرنے والے ڈاکٹر شاہد مسعود کی تنخواہ 40لاکھ روپے ہے اور ان کا دوسرا نمبر ہے جبکہ دنیا نیوز کے کامران خان 48لاکھ روپے ماہانہ لے کر سب سے زیادہ تنخواہیں لینے والے صحافیوں کی لسٹ میں سر فہرست ہیں۔

اب ان کی تنخواہیں بہت زیادہ ہیں یا ان تنخواہوں کے تناسب سے ان کا کام زیادہ کٹھن ہے۔ یہ فیصلہ کرنا قارئین کا کام ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری