کابل ایئرپورٹ میں امریکی وزیر دفاع کی آمد پر راکٹ حملے

امریکی وزیر دفاع کے کابل ایئرپورٹ پر پہنچتے ہی راکٹ حملے کئے گئے ہیں۔

کابل ایئرپورٹ میں امریکی وزیر دفاع کی آمد پر راکٹ حملے

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آج علی الصبح امریکی وزیردفاع بغیر پیشگی اطلاع کے کابل ایئرپورٹ پہنچتے ہی 20 سے زائد راکٹ حملے کئے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی وزیردفاع کے کابل ایئر پورٹ پہنچتے ہی کم سے کم 20 راکٹ فائر کئے گئے۔

افغان وزارت داخلہ  کے ترجمان "نجیب دانش" کا کہنا ہے کہ 3 راکٹ بالکل کابل ایئرپورٹ کے قریب گرے ہیں۔

نجیب دانش نے راکٹ حملوں کی تفصیلات بیان کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ تین راکٹ کابل ایئرپورٹ کے قریب گرے ہیں۔

دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کابل ایئرپورٹ سے فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دی رہی ہیں۔

واضح رہے کہ آج علی الصبح امریکی وزیردفاع افغان حکام سے تبادلہ خیال کرنے کابل پہنچ گئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری