جولان کی پہاڑیوں میں دھماکہ، دو اسرائیلی اہلکار ہلاک


جولان کی پہاڑیوں میں دھماکہ، دو اسرائیلی اہلکار ہلاک

جولان کی پہاڑیوں میں صہیونی فوج کی تربیت گاہ میں دھماکے سے دو صہیونی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

تسنیم نیوز نے ھاآرتص کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ایک اعلیٰ افسر سمیت ایک اہلکار جولان کی پہاڑیوں میں تربیت کے دوران ہلاک ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس حادثے میں مزید 4 صہیونی فوجی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب فوجی اہلکار مارٹر گولے فائر کرنے کی تربیت حاصل کررہے تھے۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کے سربراہ نے آج سے اتوار تک فوجی تربیت کو ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حادثے کی نوعیت معلوم ہونے تک بکتربند گاڑیوں کی نقل و حرکت پر بھی پابندی ہوگی۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری