شام؛ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر روسی فضائی حملے جاری + ویڈیو


شام؛ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر روسی فضائی حملے جاری + ویڈیو

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ شام کے مختلف علاقوں میں داعشی دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائیاں جاری ہیں جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم نیوز نے نووستی کے حوالے سے بتایا ہے کہ روسی وزارت دفاع نے شام کے علاقے ادلب میں داعشی دہشت گردوں کے خلاف کی جانے والی فضائی کارروائی کی ایک ویڈیو شیئر کرتےہوئے کہا ہے کہ داعشی دہشت گردوں کی نابودی تک حملے جاری رہیں گے۔

چند روز قبل ادلب میں موجود دہشت گرد گروہ النصرہ فرنٹ کے متعدد ٹھکانوں پر روسی  میزائل حملوں میں کئی اہم ٹھکانے تباہ ہوئے تھے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس نے رپورٹ دی تھی کہ روس نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کروز میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ پہلے النصرہ فرنٹ کے دہشت گردوں نے روسی فوجی کیمپ پر حملہ کیا تھا جس کے بعد روسی وزارت دفاع نے ادلب میں موجود النصرہ فرنٹ کے کئی ٹھکانوں پر شدید حملے کئے۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ روسی فوج پر حملے امریکی حمایت سے کئے گئے تھے تاکہ دیرالزور میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ناکام ہوسکے۔

روسی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  روسی فوج کسی بھی صورت میں رہائشی علاقوں پر بمباری نہیں کرتی، روسی فوج کے خلاف غلط تبلیغات داعش، النصرہ فرنٹ اور ان کے حامی ممالک کررہے ہیں۔

روسی وزارت دفاع کے ترجمان "ایگور کوناشینکوف" نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ روسی جنگی داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنارہے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد ٹھکانے تباہ ہوئے ہیں۔

روس کا کہنا ہے کہ حملے خفیہ اطلاعات کے بنیاد پر کئےگئے۔

واضح رہے روسی طیارے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کر رہے ہیں جبکہ امریکا کی قیادت میں داعش مخالف اتحاد میں شامل ممالک اس فضائی مہم کی مخالفت کر رہے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری