ایران کا سفرپاکستانی تجار کے لئے مہنگا پڑگیا


ایران کا سفرپاکستانی تجار کے لئے مہنگا پڑگیا

پاکستانی تجار کے پاسپورٹس پر ایرانی ویزہ دیکھ کر امریکی سفارت نے ویزہ دینے سے انکار کردیا۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے معروف پاکستانی تجار کو ایران سفر کرنے کی وجہ سے ویزہ دینے سے انکار کردیا ہے۔

لاہور چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن کا کہنا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کے 8 معروف چاول برآمد کرنے والے تاجروں کو صرف اس بنیاد پر ویزہ دینے سے انکار کر دیا ہے کہ ان کے پاسپورٹ پر ایران کے ویزے لگے ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق یہ چاول برآمد کرنے والے 8 معروف تاجر 5،5 ملین ڈالرز سے زیادہ مالیت کا چاول امریکہ اور دوسرے یورپی ممالک کو برآمد کر رہے تھے۔

لاہور چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن نے واضح کیا کہ امریکہ نے صرف ان ایکسپورٹرز کے پاسپورٹس پر ایران کے ویزے لگنے کے باعث انہیں ویزہ دینے سے معذرت کرلی ہے۔

امریکہ کے پاکستان میں کمرشل قونصلر اور اکنامک کونسلر نے گزشتہ روز لاہور چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور اس دوران چیمبر کے حالیہ انتخابات میں نومنتخب عہدیداروں سے ملاقات کی۔

ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان کے 8 معروف ایکسپورٹرز کو صرف اس بنیاد پر ویزہ دینے سے انکار کر دیا تھا کہ ان کے پاسپورٹس پر ایران کے ویزے لگے ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ  ایران پاکستان سے بڑے پیمانے پر چاول درآمد کرتا ہے جس کی وجہ سے پاکستانی ایکسپورٹر باقاعدگی کیساتھ ایران جاتے رہتے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری