لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کیلئے متاثرین کا احتجاج


لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کیلئے متاثرین کا احتجاج

‏لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کیلئے متاثرین کا 6 محرم کی مجلس کے فورا بعد IRC امام بارگاہ کے باہر احتجاج ہوا-

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق احتجاج کے شرکاء سے علامہ حسن ظفر نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر عاشورہ تک ہمارے مسنگ پرسنز کو نہیں چھوڑا گیا تو پھر عاشورہ کے بعد میرے ساتھ ملک گیر سطح پر علمائے کرام گرفتاریاں دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیمرا کا سربراہ ابصار عالم شیعہ مسنگ پرسنز کے لئے مرکزی مجالس کے ممبروں اور متاثرین کے احتجاجوں کے دوران اٹھنے والی مظلوموں کی آواز کو یزید وقت بن کر نہ روکے، متاثرین استقامت رکھیں، ھمارے اسیر جلد رہا ہونگے۔

اس موقع پر APSAC کے رھنما صغیر عابد رضوی بھی موجود تھے۔

پاسبان عزا پاکستان کے راشد رضوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بیلنس پالیسی کے تحت شیعہ زائرین کا اغوا حکومتی اداروں پر دھشتگردوں کے دباو کا اثر ہے، ایک ہی ترازو کے دو پلڑوں میں تکفیری دھشتگردوں اور ملک کے وفادار امن پسند شیعہ زائرین کو تولنا سراسر ناانصافی اور زیادتی ہے، ملت جعفریہ ھمیشہ پاکستان کی حامی و ناصر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ حکومتی ادارے اغوا شدہ  شیعہ زائرین کو فورا رہا یا عدالتوں میں پیش کرکے عوام اور ریاست کے درمیان موجود خلیج کو ختم کریں گے۔

‏شیعہ مسنگ پرسنز کی فیملیز نے روتے ہوئے اپنے پیاروں کی تصویریں دکھا کر دکھ کا اظہار کیا اور حکومت سے اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری