روس نے کیمیائی ہتھیار تباہ کرنے کا اعلان کردیا


روس نے کیمیائی ہتھیار تباہ کرنے کا اعلان کردیا

روسی صدر کا کہنا ہے کہ ماسکو اپنے تازہ ترین کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرے گا۔

تسنیم نیوز نے روسی خبررساں ادارے کے حوالے سے بتایا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ ماسکو اپنے تازہ ترین کیمیکل ہتھیاروں کو تباہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

روسی صدر نے تاکید کرتے ہوئےکہا کہ کیمیائی ہتھیاروں کے کئی ذخائر تباہ کردئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کیمیائی ہتھیاروں کا ایک بڑا حصہ سوویت یونین کے دور سے موجود ہے جوکہ روی زمین پر تمام موجودات کے خاتمے کے لئے کافی ہے۔

پیوٹن کا کہنا ہے کہ روس کا یہ اقدام دنیا کو محفوظ بنانے کے لئے نہایت اہم ہے۔

روسی صدر نے امریکی حکام پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اپنے کیمیائی ہتھیاروں کو تباہ کرنے کی ذمہ داری پر عمل نہیں کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی کہہ رہے ہیں کہ کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے کے لئے فنڈ کی کمی ہے جبکہ یہ محض ایک بہانہ ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ امریکہ بھی دنیا کے دوسرے ملکوں کی طرح اپنے کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرے گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری