روالپنڈی، داعشی دہشت گرد کو 28 سال قید کی سزا سنادی گئی

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کے خطرناک دہشت گرد "اابو جندل" کو 28 سال قید کی سزا سنادی ہے۔

روالپنڈی، داعشی دہشت گرد کو 28 سال قید کی سزا سنادی گئی

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بدنام زمانہ دہشت گرد گروہ داعش سے تعلق رکھنے والے ایک دہشت گرد کو روالپنڈی کی عدالت نے 28 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

ڈیلی پاکستان کی رپورٹ  کے مطابق داعش کے کارندے کے خلاف دھماکہ خیز مواد رکھنے کے کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ہوئی جس کے بعد عدالت نے مجرم ابو جندل کو 28 سال قید کی سزا سنادی۔

 عدالت نے مجرم کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ داعشی دہشت گرد ابو جندل سے 3 کلو گرام بارودی مواد برآمد ہوا تھا۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری