جنوبی افغانستان کے "معروف" نامی شہر پر طالبان کا قبضہ


جنوبی افغانستان کے "معروف" نامی شہر پر طالبان کا قبضہ

افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی افغانستان کے صوبہ قندھار کے شہر "معروف" پر طالبان نے قبضہ کرلیاہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغان ذرائع نے ملک کے جنوبی صوبے قندھار کے اہم شہر معروف پر طالبان کے قبضے کی خبر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق طالبان کے مسلح افراد اور افغان سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپوں کے بعد سیکورٹی فورسز نے پسپائی اختیار کی جس کے نتیجے میں شہر حکومت کے کنڑول سے خارج ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ افغان حکام نے اب تک شہر پر طالبان کے قبضے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ معروف شہر اب طالبان کے قبضے میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طالبان نے شہر کے پولیس اسٹیشن سمیت فوج کے کئی مراکز پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ معروف نامی شہر کا شمار قندھار صوبے کے ناامن ترین شہروں میں ہوتا ہے جو کہ قندھار سے 200 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

کچھ عرصہ قبل امریکہ نے صوبہ قندھار میں غیرملکی افواج کا دوسرا سب سے بڑا اڈہ قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یاد رہے کہ مقامی ذرائع نے اس سے پہلے بھی شمالی افغانستان کے "منگه‌جیک، آقچه، مردیان، درزاب، قوش‌تپه، فیض‌آباد و خانقاه" نامی علاقوں میں طالبان اور سیکورٹی فورسز کے درمیان گھمسان کی لڑائی کی خبر دیتے ہوئے حکومت سے فوری طور پر امداد کی اپیل کی تھی۔

خیال رہے کہ روزانہ کی بنیاد پر طالبان کسی نہ کسی علاقے پر قابض ہو جاتے ہیں جبکہ افغان حکومت تماشائی بنی ہوئی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری