پاک سعودی تعلقات کو مستقبل قریب میں مزید فروغ دیا جائے گا، وزیر اعظم پاکستان


پاک سعودی تعلقات کو مستقبل قریب میں مزید فروغ دیا جائے گا، وزیر اعظم پاکستان

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے پاکستان میں سعودی عرب کے نئے سفیر نواف سعید المالکی کی ملاقات کے دوران دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی۔

اس دوران دو طرفہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے پر سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی کو مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات دیرینہ ہیں اور ان تعلقات کو مستقبل قریب میں مزید فروغ دیا جائے گا جبکہ سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاک سعودی عرب تعلقات خصوصاً تجارتی تعلقات کو فروغ دینے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری