میرے بابا کو رہا کرو یا مجھے بھی گرفتار کرو !!! ثمر عباس کے بیٹے کا پاکستانی حکام سے مطالبہ + تصاویر


میرے بابا کو رہا کرو یا مجھے بھی گرفتار کرو !!! ثمر عباس کے بیٹے کا پاکستانی حکام سے مطالبہ + تصاویر

لاپتہ عزاداروں کی جبری گمشدگی کے خلاف اور فورا بازیابی کے لئے کثیر تعداد میں موجود متاثرین کیجانب احتجاجی مظاہرہ اولڈ رضویہ امام بارگاہ کے باہر کیا گیا۔ واضح رہے متاثرین نے 6 محرم کو بھی احتجاجی مظاہرہ کیا تھا لیکن حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی !

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق لاپتہ عزاداروں کی جبری گمشدگی کے خلاف اور فورا بازیابی کےلئے کثیر تعداد میں موجود متاثرین کیجانب احتجاجی مظاہرہ اولڈ رضویہ امام بارگاہ کے باہر کیا گیا جسمیں مولانا احمد اقبال، راشد رضوی، انجینئر مبارک، حسن رضا سہیل، میثم عابدی، و دیگر رہنماوں نے شرکت و خطاب کیا۔

مولانا احمد اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ بتایا جائے کہ ہمارے لاپتہ عزاداروں کو کیا القائدہ لے گئی یا طالبان لے گئی یا سرکاری اداروں نے چھپا دیا ہے، اگر انہوں نے کوئی جرم کیا ہے تو عدالتوں میں پیش کرو، کالعدم جماعتوں کے لئے کوئی NAP نہیں ہے کھلے عام شیعہ کافر ریلی نکالنے کی اجازت دیدی جاتی ہے جبکہ دوسری طرف مجالس و عزاداری پر پابندیوں کے نئے اعلانات، FIR اور جبری گمشدگی جیسے ظلم ملت جعفریہ کے ساتھ کئے جارہے ہیں جو کہ ناقابل برداشت ہیں۔

انہوں نے کہا کے عزاداری کے ساتھ مقصد عزاداری بھی اھم ہے لہذا تمام عزادار اپنے لاپتہ عزاداروں کی رہائی کیلئے ھمارے ساتھ جدوجھد میں شریک ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے وزیر داخلہ کراچی کی امام بارگاہوں کا لمبی قطاروں کے پروٹوکول کے ساتھ وزٹ کرتے ہیں لیکن افسوس وزیر داخلہ نے ھمارے مسنگ پرسنز کی بازیابی کے لئے ابتک کوئی نوٹس نہیں لیا، چیف جسٹس کی خاموشی بھی افسوسناک ہے، محرم کی تمام مجالس کے مرکزی ممبروں سے لاپتہ مومنین کیلئے آواز بلند کی جارہی ہے اور متاثرین ہر روز احتجاج کر رہے ہیں، اب یہ مسئلہ ملگیر سطح پر طاقت پکڑ گیا ہے اگر لاپتہ عزاداروں کو رہا نہیں کیا گیا تو یہ تحریک اب نہیں رکے گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری