انتہا پسندی کو ہوا دینے میں امریکی پالیسیوں کا کلیدی کردار ہے، سعد رفیق


انتہا پسندی کو ہوا دینے میں امریکی پالیسیوں کا کلیدی کردار ہے، سعد رفیق

پاکستان کے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ڈومور کا مشورہ دینے والے امریکی حکمران دنیا میں فساد پھیلانے کے ذمہ دارہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ انتہاپسندی کو ہوا  دینے میں امریکی پالیسیوں کا کلیدی کردار ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرریلوے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کمال جراٗت اور تدبر کے ساتھ امریکی پالیسی سازوں کو ان کی سرزمین پر آئینہ دکھایا، اسلامی انتہا پسندی کو ہوا دینے میں امریکی پالیسیوں کا کردارکلیدی ہے جب کہ  ’’ڈومور‘‘ کا مشورہ دینے والے امریکی حکمران دنیا میں فساد پھیلانے کے ذمہ دار ہیں اور پاکستانی قوم اور ہمارے سیکیورٹی اداروں کی عظیم قربانیوں کا اعتراف نہ کرنا شدید نا انصافی ہے۔

خواجہ آصف نےجرأت و تدبر سے امریکی پالیسی میکرز کو ان کی سرزمین پر آئینہ دکھایا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری