فیس بک کے ذریعے داعش میں لڑکیاں بھرتی کرنے والا ملزم کراچی میں گرفتار


فیس بک کے ذریعے داعش میں لڑکیاں بھرتی کرنے والا ملزم کراچی میں گرفتار

فیس بک کے ذریعے داعش میں لڑکیوں کی بھرتیوں کے انکشاف کے بعد کراچی میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد خلیل الرحمان کو گرفتار کرلیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ نے شہر قائد میں بڑا ایکشن لیا اور کالعدم داعش کا دہشتگرد گرفتار کر لیا۔ ملزم سے دہشت گرد تنظیم کے جھنڈے اور تحریری مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔ دہشتگرد خلیل الرحمٰن کو ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا گیا تو ملزم نے بتایا کہ وہ پہلے طالبان اور اب کالعدم داعش کیلئے کام کرتا ہے۔

سوشل میڈیا پر افضل خان کے نام سے ایکٹو ملزم خلیل نے فیس بک پر لڑکیوں سے دوستی کر کے انہیں تنظیم کی طرف راغب کرنے کا بھی انکشاف کیا۔ ملزم نے لڑکیوں کو داعش میں شامل کرنے کیلئے اسلام آباد میں کام کرنے کا بھی بتایا۔

عدالت کے سوال پر ملزم نے بتایا کہ ہم ایک دوسرے سے کوڈ ورڈز میں رابطہ کرتے ہیں لیکن یہ نہیں پتہ کہ مزید کتنے لوگ تنظیم کیلئے کام کرتے ہیں۔ عدالت نے ملزم کو 7 دن کیلئے ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔ ملزم کے مزید ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری