کشمیر میں عزاداروں پر بھارتی پولیس کی بربریت، کئی عزادار زخمی، درجنوں گرفتار + تصاویر


کشمیر میں عزاداروں پر بھارتی پولیس کی بربریت، کئی عزادار زخمی، درجنوں گرفتار + تصاویر

08 محرم الحرام کے جلوس پر سرکاری پابندی کے باوجود عزاداروں نے جلوس کو برآمد کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں پولیس نے طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں کئی عزادار زخمی ہوئے جبکہ درجنوں عزاداروں کو پولیس نے گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا۔

مقبوضہ کشمیر سے خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے نے رپورٹ دی ہے کہ انتظامیہ نے شہر سرینگر کے پولیس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں کو خاردار تار سے سیل کردیا تھا اور دفعہ 134 عائد کرکے عزادروں کے خلاف دائرہ تنگ کردیا تھا۔

اس کے باوجود عزادر شہر سرینگر میں وقتاً فوقتاً ٹولیوں کی صورت میں نمودار ہوئے جنہوں نے لبیک یاحسین لبیک یارسول اللہ  اور نعرہ تکبیر کے فلک شگاف نعرے بلند کرتے ہوئے پیشقدمی کی کوشش کی لیکن سرکاری فورسز نے ان کا راستہ روکا جس کی وجہ سے عزاداروں اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا۔

تصادم کے دوران پولیس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے کئی عزادروں کو گرفتار کیا۔

اس موقع پر کئی عزادار زخمی بھی ہوئے۔

درایں اثنا سرکاری فورسز نے صحافیوں کو بھی اپنی عتاب کا شکار بنایا۔

 

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری