کراچی، داعشی دہشت گرد سرکاری ملازم نکلا

خبر کا کوڈ: 1533356 خدمت: پاکستان
داعش در پاکستان

شہرقائد میں دو دن پہلے گرفتار ہونے والا داعشی دہشت گرد سرکاری ملازم نکلا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں دو دن پہلے گرفتار ہونے والا داعشی دہشت گرد سرکاری ملازم ہے۔

 ڈیلی پاکستان کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد کا تعلق بین الاقوامی کالعدم جماعت داعش سے تھا، صوبائی ادارے میں نوکری کا انکشاف ہواہے۔

سرکاری نوکری سے متعلق مزید معلومات جمع کی جارہی ہیں۔

 واضح رہے کہ گرفتارملزم سوشل میڈیا پرافضل کے نام سے داعش کے 15اکاﺅنٹس چلا رہا تھا۔

واضح رہے کہ دہشت گرد کو سکھر سے کراچی پہنچتے ہی گرفتار کیا گیا تھاجسے عدالت نے سات روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کیا ہے۔

ملزم نے عدالت میں داعش کیلئے کام کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری