الحویجہ کا العباسی نامی علاقہ مکمل طور پر آزاد کرالیا گیا

خبر کا کوڈ: 1533365 خدمت: دنیا
کرکوک

عراق میں داعش کے خلاف آپریشن پوری کامیابی کے ساتھ جاری ہے جبکہ العباسی نامی علاقے کو دہشت گردوں سے مکمل طور پر آزاد کرالیا گیا ہے۔

تسنیم نیوزنے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراقی فورسز نے الحویجہ کے العباسی علاقے کو داعشی دہشت گردوں سے مکمل طور پر آزاد کرالیا ہے۔

المیادین ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ عراقی فوج اور عوامی فورسز نے الحویجہ کا ایک اہم علاقہ داعشی دہشت گردوں سے آزاد کرالیا گیاہے۔

رپورٹ کے مطابق آپریشن میں عراقی فوج کے ساتھ قبائلی رضاکار فورسز بھی داعش کے خلاف آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل عراقی فوج نے مغربی الانبار کے علاقے عکاشات کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج اور داعشی دہشت گردوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں متعدد دہشت گرد ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

عراقی فوج کا کہنا ہے کہ الحویجہ کے مضافات میں غریب، الگرنه، العلگایه، الحچامه، الشجره، غریب، المسطاح، حمود الخلف، العبلات، و نمیله نامی علاقوں کو مکمل طور پر داعشی دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے۔

خیال رہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں نے صوبہ الانبار کے متعدد علاقوں کو داعشی دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق داعشی دہشت گردوں نے چھپنے کیلئے صوبہ الانبار کے صحراوں میں سرنگین بنائی ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ صوبہ کرکوک کے جنوب مغربی علاقے میں واقع الحویجہ بدستور داعشی دہشت گردوں کے قبضے میں ہے۔

 

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری