پشاور، محرم میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 2مبینہ دہشتگرد گرفتار


پشاور، محرم میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 2مبینہ دہشتگرد گرفتار

پشاورپولیس نے محرم میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 2دہشت گردوں کو گرفتا کرلیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پشاور کے علاقے یاسین آباد سے 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 34 کلو دھماکا خیز مواد برآمدکرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق یاسین آباد میں ایک مکان پر چھاپا مار کارروائی کے دوران دو دہشت گردوں کو گرفتار کرکے 34 کلو گرام دھماکا خیزمواد ، دیسی ساختہ بم ، ڈیٹونیٹرز ، دستی بم اور دیگر مواد برآمد کرلیاگیاہے۔

رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے جبکہ دو گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گرد محرم کے دوران مذہبی اجتماع کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری