دربار حضرت سخی سلطان باہو پرعشرہ محرم کی مجالس


دربار حضرت سخی سلطان باہو پرعشرہ محرم کی مجالس

ملک بھر میں موجود دوسرے درباروں کی طرح دربارحضرت سخی سلطان باہو پر بھی یکم سے 10 محرم الحرام تک مجالس عزا کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جھنگ شہر سے اٹھہتر کلومیٹر دور گڑھ مہاراجہ میں واقع حضرت سلطان باہوکے دربار پر یکم سے دس محرم تک شہدائے کربلا کی یاد میں عرس منعقد کیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مشہور صوفی شاعر اور بزرگ حضرت سلطان باہو اپنی زندگی میں ہر سال محرم الحرام کے ایام میں  یکم سے دس محرم تک شہدائے کربلا کی یاد میں اپنے مریدوں کے ساتھ خیمہ بستیاں لگاتے تھے یہی وجہ ہے کہ آج بھی ملک بھر سے زائرین کی ایک بڑی تعداد تقریبات میں شرکت کے لئے ملک بھر سے دربار آتی ہے۔

وضح رہے کہ زائرین کی حفاظت اور کسی بھی ناگہانی حادثے سے بچنے کے لئے دربار پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور دربار کے قریب قائم چیک پوسٹوں پر زائرین کو جامع تلاشی کے بعد دربار پر جانے کی اجازت دی جاتی ہے۔

دربار پر آنے والے زائرین کی بڑی تعداد کے پیش نظر دربار کے بیرونی طرف عارضی دکانوں کا بازار بھی لگایا گیا ہے جہاں پر لوگ نذر نیاز، تحائف اور لنگر کے لئے دیگیں وغیرہ خریدتے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری