حرم امام رضا علیہ السلام میں لاکھوں عزاداروں کا اجتماع


حرم امام رضا علیہ السلام میں لاکھوں عزاداروں کا اجتماع

حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہرمیں یکم محرم الحرام سے مجالس اور جلوس ہائے عزا کا سلسلہ جاری ہے اور نویں محرم کی مناسبت سے لاکھوں زائرین مشہد پہنچے ہیں

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، حرم مطہرامام رضا علیہ السلام میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے اور لاکھوں کی تعداد میں عاشقان اہلبیت عصمت و طہارت، امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب باوفا کی شہادت کی مناسبت سےان کےعزیزفرزند کو پرسہ دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران کے مختلف شہروں سے ماتمی انجمنیں اور دستےمشہد مقدس پہنچے ہیں جس کی وجہ سے پورا شہر عزاداروں سے بھرا ہوا ہے۔

دوسری جانب قم میں بھی جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم مطہر میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے، جناب فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیھا کا حرم مطہر سوگواروں اور عزاداروں سے مملو ہے اور ایران اور دنیا کے دیگر ملکوں کے زائرین بی بی معصومہ قم کو ان کے جد امجد کا پرسہ دےہےہیں۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری