وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نو محرم کا عظیم الشان جلوس + تصاویر

خبر کا کوڈ: 1533608 خدمت: پاکستان
اسلام اباد محرم

گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نو محرم کا عظیم الشان جلوس تاسوعا اپنے مقررہ راستوں پر رواں دواں ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق جلوس کے موقع پر دارالحکومت میں سیکیورٹی انتہائی سخت ہے۔ جلوس کے اطراف کی شاہراوں اور گلیوں کو کنٹینر اور رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کیا گیا ہے۔

جلوس کی فضائی نگرانی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے کی جارہی ہے، اس کے علاوہ بم دسپوزل سکوارڈ منی ٹینک اور جدید آلات کے ساتھ جلوس کے ساتھ رہے۔

علم و تعزئیے کے جلوس عزاء میں عزاداران کی بڑی تعداد موجود ہے۔ جلوس کے راستے میں جگہ جگہ نیاز و سبیل کا انتظام کیا گیا ہے۔ اور پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ماتمی اپنی اپنی زبانوں میں نوحہ خوانی کر رہے ہیں۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری