دنیا بھر میں یوم عاشور، فضا میں "لبیک یاحسین" کی صدائیں


دنیا بھر میں یوم عاشور، فضا میں "لبیک یاحسین" کی صدائیں

ایران، عراق، شام، افغانستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں محرم الحرام کے جلوس برآمد ہورہے ہیں جس میں شہدائے کربلا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں محرم کے جلوس پر بھارتی فورسز کا تشدد،کئی کشمیریوں کو حراست میں بھی لے لیا۔

دنیا کا گوشہ گوشہ لبیک یاحسین کی صداؤں سے گونج اٹھا۔ایران ، عراق ، شام ، افغانستان، بھارت سمیت دیگر ممالک میں محرم الحرام کے جلوس نکالے گئے جس میں شہدائے کربلا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ عراق کے شہر کربلا میں لاکھوں زائرین محرم الحرام کے جلوس میں شریک ہوئے جس میں شہدا کی یاد میں عزا داری اور نوحہ خوانی کی گئی۔ اس موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

مقبوضہ کشمیر میں نو محرم الحرام کے جلوس روکنے کیلئے بھارتی فوج نے وادی کو چھاؤنی میں بدل دیا تھا۔ انتہا پسند قابض فوج نے جلوس کے شرکاء پر آنسوگیس کے شیل پھینکے، لاٹھیاں برسائیں ۔ وادی میں شدید کشیدگی پھیل گئی۔ قابض فوج کی چھاپہ مار کارروائیاں جاری رہیں جبکہ گھر گھر تلاشی کے دوران درجنوں کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیاگیا

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری