باطل قوتوں سے دنیا بھر میں مظلوم مسلمانوں کو نجات دلانا امام حسینؑ کے غلاموں کا ایمانی فرض ہے، ثروت اعجاز قادری


باطل قوتوں سے دنیا بھر میں مظلوم مسلمانوں کو نجات دلانا امام حسینؑ کے غلاموں کا ایمانی فرض ہے، ثروت اعجاز قادری

اپنے ایک بیان میں پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ یزید کے اسلام اور عوام دشمن رویئے کے خلاف سیدنا امام حسین علیہ السلام نے علم حق بلند کیا، یوم عاشور صبر، برداشت اور دین محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے تحفظ کیلئے سب کچھ قربان کرنے کا درس دیتا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ یزید کے اسلام اور عوام دشمن رویئے کے خلاف سیدنا امام حسینؑ نے علم حق بلند کیا، یوم عاشور صبر، برداشت اور دین محمدی کے تحفظ کیلئے سب کچھ قربان کرنے کا درس دیتا ہے، روہنگیا کے مسلمانوں کی نسل کشی کو روکنے کیلئے حسینی کردار کو اپنانا ہوگا۔

اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ مسلمانوں پر ظلم و جبر اور نسل کشی کرنے والوں کو جذبہ حسینی سے ختم کرنا ہوگا، باطل قوتوں سے دنیا بھر میں مظلوم مسلمانوں کو نجات دلانا امام حسین علیہ السلام کے غلاموں کا ایمانی فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ دین اسلام تمام مذاہب کے تحفظ اور احترام کا درس دیتا ہے، پاکستان میں تمام اقلیتیں آزادانہ طور پر اپنی مرضی کی زندگی بسر کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذاہب کے درمیان ٹکراؤ کسی طور بھی امن کے مفاد میں نہیں ہے، مذاہب میں ٹکراؤ اور سرد جنگ شروع ہوئی، تو پوری دنیا کے امن کو شدید خطرات لاحق ہونگے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری