عزاداری کے جلوسوں پر پابندی نام نہاد جمہوریت کے ماتھے پر بدنما داغ، پیروان ولایت


عزاداری کے جلوسوں پر پابندی نام نہاد جمہوریت کے ماتھے پر بدنما داغ، پیروان ولایت

پیروان ولایت جموں و کشمیر نے 08 محرم الحرام کے جلوس پر سرکاری بندشوں اور عزاداروں پر سرکاری بربریت کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق جمہوری اسلامی ایران سے ایک بیان میں تنظیم کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے کہا ہے کہ مذہبی معاملات میں سرکاری مداخلت ناقابل برداشت  ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے 

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے بلند بانگ دعوے کرنے والے حکمران جمہوری نظام سے قدرے ناواقف ہے اسی لئے ایک طرف جمہوریت کے دعویدار ہیں دوسری طرف عزاداری کے جلوسوں پر پابندیاں اور قدغنیں لگا رہے ہیں 

مولانا قمی نے کہا کہ عزاداروں پر لاٹھیاں برسانا  اور ان کو تھانوں میں مقید رکھنا جمہوریت کے ماتھے پر بدنما داغ ہے اور اس بربریت کی وجہ سے نام نہاد جمہوریت کے دعویدار حکمرانوں کی پول کھلتی ہے 

مولانا نے کہا کہ افسوس کا مقام   ہے کہ سرکار یہاں غیر اسلامی محافلوں پر کروڑوں روپئے خرچ کررہے ہیں لیکن عزاداروں کو  عزاداری کے جلوسوں کو نکالنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عالم انسانیت کا بچہ بچہ عزاداری کے ان مقدس جلوسوں کی قدر کرتے ہیں اور امام عالی مقام کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں لیکن بدقسمتی سے ہمارے نام نہاد حکمران ان جلوسوں کو برآمد کرنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں

مولانا قمی نے کہا کہ عزاداروں کے حوصلے بلند ہیں اور ان جلوسوں کو برآمد کرنے کیلئے کسی بھی سرکاری حکمنامے یا اجازت کی ضررت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ عزادار لاکھ پابندیوں اور بندشوں کے بیچ  ان مقدس جلوسوں کو برآمد کرنے کے لئے اپنے جان کی بازی لگانے کے لئے تیار ہیں 
مولانا قمی نے ملت اسلامیہ کشمیر سے اپیل کی کہ وہ پابندیوں اور قدغنوں کے باوجود جوق در جوق عاشورہ کے جلوس میں شرکت کرنے کیلئے سرینگر پہنچے

انہوں نے اقوام عالم کے اعلیٰ ذمہ داران سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر میں حکمرانوں کی تاناشاہی پر فوری روک لگوانے میں اپنا کلیدی رول ادا کریں 

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری