مقبوضہ کشمیر میں عاشورای حسینی کا جلوس + تصاویر


مقبوضہ کشمیر میں عاشورای حسینی کا جلوس + تصاویر

کشمیر کے گوشہ و کنار میں یوم عاشورہ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا جبکہ سرینگر میں ایک بار پھر عزاداروں پر سرکاری فورسز کی بربریت دیکهنے میں آئی جس دوران متعدد عزاداروں کو گرفتار کیا گیا.

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق کشمیر کے گوشہ و کنار میں یوم عاشورہ مذہبی جوش و جذبہ عقیدت و احترام کے ساتھ منایق گیا اور عزاداری کے بڑے بڑے جلوس برآمد ہوئے جن میں لاکھوں کی تعداد میں عزادارن امام عالی مقام نے  شرکت کرکے امام عالی مقام کو خراج عقیدت پیش کیا سب سے بڑا جلوس عاشورہ جڈی بل علمگری بازار سے برآمد ہوا جو رات دیر گئے تک اپنے منزل کی جانب رواں دواں تھا.

ادھر سرینگر کے مرکزی جلوس عزاء پر ایک مرتبہ پھر سرکار نے بندشوں کا اطلاق عمل میں لاتے عزاداروں کو سرینگر پہنچنے کے تمام راستیں بند کر دئے تھے تاہم بندشوں کی پرواہ کئے بغیر عزادار لالچوک پہنچنے میں کامیاب ہوئے.

عزاداروں نے جلوس عاشورہ برآمد کرنے کی کوشش کی لیکن سرکاری فورسز نے عزاداروں کو زد کوب کرتے ہوئے ان کو گرفتار کرلیا.

ریاستی سرکار نے عزاداری کے ان دو بڑے جلوسوں کے پیش نظر شہر سرینگر میں کئی پولیس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں 08 ، 09 اور 10 محرم الحرام کو دفعہ 144 نافذ کیا تھا اور عزاداروں کو سرینگر پہنچنے کے تمام راستے بند کردئے تھے.

واضع رہے تقریباً پچھلے 27 سالوں سے کشمیر میں عزاداری کے ان دو بڑے جلوسوں پر سرکاری پابندی عائد ہے لیکن عزادار پابندیوں کا توڑ کرکے جلوس عزاء برآمد کرنے کے لئے اپنا جان نچھاور کرنے کے لئے تیار ہوجاتے ہیں.

 

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری