نواز شریف احتساب عدالت میں پیش، فرد جرم عائد نہ ہوسکی


نواز شریف احتساب عدالت میں پیش، فرد جرم عائد نہ ہوسکی

سابق وزیر اعظم ایک قافلے کی صورت میں دارالحکومت میں واقع اپنی رہائش گاہ ’پنجاب ہاؤس‘ سے ایک قافلے کی صورت میں احتساب عدالت پہنچے جہاں ان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت میں پیش ہوں گئے جہاں ان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

نواز شریف احتساب عدالت میں پیش ہوں گئے جہاں ان کے خلاف دائر 3 نیب ریفرنسز کی سماعت ہوئی تاہم عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد نہ ہوسکی جس کے بعد نواز شریف واپس پنجاب ہاؤس روانہ ہوگئے، عدالت نے نواز شریف کو 9 اکتوبر کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔

نوازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقعے پر جوڈیشل اکیڈمی  کے باہرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔احتساب عدالت کا کنٹرول پاکستان رینجرز نے سنبھال لیاہے جب کہ  پولیس، رینجرز اور ایف سی کے ایک ہزار جوان تعینات ہیں، جوڈیشل اکیڈمی آنے والے راستوں کو سیل کردیا گیا  ہے، عمارت کے ارد گرد خاردارتاریں بچھائی گئی ہیں اور جوڈیشل اکیڈمی میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند ہے، میڈیا نمائندوں کواندرداخل ہونے کے لئے خصوصی پاسز جاری کیے گئے ہیں، احتساب عدالت میں سماعت 9 بجے شروع ہوگی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سماعت کریں گے۔

دوسری جانب نوازشریف کی عدالت میں پیش کے موقع پر ان کے وکیل خواجہ حارث، وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال، راجہ ظفرالحق اورمائزہ حمید کوعدالت میں داخل ہونے سے روک دیا گیا جب کہ رینجرز کے بریگیڈئیر کے احکامات پر میڈیا نمائندگان کو بھی باہر نکال دیاگیا ہے، دوسری جانب رجسٹرار کا کہنا ہے کہ ہم نے میڈیا کو داخلے سے نہیں روکا میڈیا کو اندرجانے کی اجازت ہے۔

واضح رہے 26 ستمبر کو سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں دائر کیے گئے 3 نیب ریفرنسز پر سماعت ہوئی تھی جس میں ان پرفرد جرم کیلئے 2 اکتوبر کی تاریخ مقررکی گئی تھی

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری