ایرانی وزیرخارجہ عمان کے دورے پر روانہ


ایرانی وزیرخارجہ عمان کے دورے پر روانہ

اسلامی جمہوری ایران کے وزیرخارجہ محمدجواد ظریف عمان کے دورے پر مسقط روانہ ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف سلطنت عمان اور قطر کے اہم دوروں کے پہلے مرحلے میں آج پیر کے روز عمان کے دارالحکومت مسقط روانہ ہوگئے۔

محمد جواد ظریف کے علاقائی دوروں کا مقصد دوطرفہ تعلقات اور خطے کے سیاسی مسائل کے ساتھ ساتھ دہشت گردی جیسے مسائل پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ اپنے عمانی اور قطری ہم منصبوں کے علاوہ میزبان ملکوں کے بعض دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ بھی ملاقاتیں کریں گے۔

اس دورے کے موقع پرمحمد جوادظریف باہمی تعلقات کے علاوہ علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی گفتگو کریں گے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری