افغان سیکورٹی فورسز پر اپنی ہی فوج کا فضائی حملہ، 10 جاں بحق


افغان سیکورٹی فورسز پر اپنی ہی فوج کا فضائی حملہ، 10 جاں بحق

افغان فوج کے ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ میں سیکورٹی فورسز کے 10 اہلکار ہلاک اور 4شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغان وزارت دفاع کے ترجمان جنرل دولت وزیری کا کہنا ہے افغان فوج کے ہیلی کاپٹروں نے غلطی سے اپنے ہی فوجی جوانوں  پر فضائی حملے کئے ہیں جس کے نتیجے میں 10 اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں۔

گزشتہ روز ہلمند صوبے کے گریشک شہر میں"ایم ڈی 530" نامی فوجی ہیلی کاپٹروں نے غلطی سے افغان فورسز پر فضائی حملہ کردیا ہے۔

دوسری جانب صوبہ ہلمند کے گورنر کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ حملہ طالبان نے کیا ہے یا افغان فوج نے۔

افغان فوج کے کمانڈر محمد احمد زئی کا کہنا ہے کہ گریشک نامی شہر میں افغان فوج اور طالبان کے درمیان جھڑپیں جاری تھیں جس دوران غلطی سے فوج نے اپنے ہی ساتھیوں پر فضائی حملے کئے۔

افغان وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لئے ماہرین کی ایک ٹیم روانہ کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ دو ماہ پہلے بھی اسی علاقے میں غیرملکی لڑاکا طیاروں نے بمباری کرکے 16 افغان فوجیوں کو ہلاک کردیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری