دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گی، المعلم


دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گی، المعلم

شامی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھیں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے سانا نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ شام کے وزیرخارجہ ولید المعلم نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شام سمیت پورے خطے سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ شامی فوج ملک بھر سے تمام دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے ہی دم لے گی۔

واضح رہے کہ شامی وزیرخارجہ روسی حکام کے ایک اعلیٰ وفد کے سے ملاقات کے دوران ذرائع ابلاغ سے گفتگو کررہے تھے۔

شامی وزیرخارجہ نے شام سمیت خطے سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے روس کی کوششوں کو سہراتے ہوئے کہا کہ روس دہشت گرد گروہ داعش کے خاتمے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

روسی وفد شام میں جاری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے متعلق شامی حکام سے تبادلہ خیال کرنے دمشق پہنچا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری