ظریف کی عمان کے بادشاہ سے ملاقات


اسلامی جمہوری ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے عمان کے بادشاہ سے اہم ملاقات کی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پیر کے روز مسقط میں عمان کے بادشاہ سلطان قابوس کے ساتھ خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

رپوٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

واضح رہے کہ محمد جواد ظریف نے اپنے عمانی ہم منصب یوسف بن علوی کے ساتھ بھی ایک ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاتھا۔

ایرانی وزیر خارجہ عمان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد قطری دارالحکومت دوحہ روانہ ہو گئے ہیں۔