حضرت سلطان باھوؒ اہل بیت سے اپنی عقیدت اور تعلق کے اظہار کیلئے ذکر اہل بیت کا اہتمام فرماتے، صاحبزادہ سلطان احمدعلی


حضرت سلطان باھوؒ اہل بیت سے اپنی عقیدت اور تعلق کے اظہار کیلئے ذکر اہل بیت کا اہتمام فرماتے، صاحبزادہ سلطان احمدعلی

صاحبزادہ سلطان احمد علی نے آستانہ عالیہ حضرت سلطان عبدالعزیز صاحبؒ پر اہل بیت اطہار علیہم السلام سے نسبت اور مودت کے اظہار کیلئے منعقدہ محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت سلطان باھوؒ حضرات حسنین کریمینؑ اور اہل بیت علیہم السلام سے اپنی عقیدت اور تعلق کے اظہار کیلئے ذکر اہل بیت کا اہتمام فرماتے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق صاحبزادہ سلطان احمد علی صاحب کے آستانہ عالیہ حضرت سلطان عبدالعزیز صاحبؒ پر اہل بیت اطہار سے نسبت اور مودت کے اظہار کیلئے منعقدہ محفل سے خطاب چند اہم نکات قارئین کے پیش خدمت ہیں؛

حضرت سلطان باھوؒ حضرات حسنین کریمینؑ اور اہل بیت علیہم السلام سے اپنی عقیدت اور تعلق کے اظہار کیلئے ذکر اہل بیت کا اہتمام فرماتے۔

برصغیر میں اہل بیت اطہار علیہم السلام کے مقام و مرتبے کا پرچار اولیائے کرام نے فرمایا۔

حضرات حسنین کریمینؑ دنیا میں حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دو پھول ہیں جن کی خوشبو کا حصول مثبت اور صاف ذہن کے ساتھ ہی ممکن ہے۔

حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کے نزدیک عظیم عبادت، خدمت خلق اور مخلوق خدا کی بھلائی ہے۔

اہل بیت اطہار علیہم السلام اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہ کی آپس میں محبت کا مطالعہ کیا جائے تو عقل حیران رہ جاتی ہے کہ صحابہ کرام کس قدر اہل بیت کے احترام کو قائم فرماتے۔

پروگرام کے آخر میں روہنگیا مسلمانوں کا ذکر بھی کیا گیا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری