الحویجہ کے کئی اور علاقے داعش سے آزاد


الحویجہ کے کئی اور علاقے داعش سے آزاد

عراقی سیکورٹی فورسز نے کرکوک صوبے کے مزید کئی علاقوں کو بدنام زمانہ دہشت گرد گروہ داعش سے مکمل طور پر آزاد کرالیا ہے۔

تسنیم نیوز نے المیادین کے حوالے سے بتایاہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے داعشی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرکے متعدد علاقوں کے آزاد کرالیا ہے۔

تازہ ترین رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے شمالی شرقی الحویجہ کے الصغری نامی علاقہ سمیت کئی دیہاتوں کو داعشی دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے۔     

الحویجہ میں داعشی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن نہایت تیزی کے ساتھ جاری ہے جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ صوبہ کرکوک کے  جنوب مغربی علاقے میں واقع الحویجہ بدستور داعشی دہشت گردوں کے قبضے میں ہے۔

عراقی فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اب کرکوک کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

حشد الشعبی کے ترجمان احمد الاسدی کا کہنا ہے کہ تلعفر کی آزادی کے بعد دہشت گردوں کے حوصلے پست ہوگئے ہیں اور عراقی فوج اب نہایت آسانی کے ساتھ تمام علاقوں سے دہشت گردوں کا خاتمہ کرے گی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری