متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کا ایک اور بڑا فارمیٹ متعارف کرانے کا اعلان


متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کا ایک اور بڑا فارمیٹ متعارف کرانے کا اعلان

ٹیسٹ کے بعد ون ڈے میچز آئے تو شائقین کرکٹ میں دلچسپی بڑھی، اس کے بعد ٹی ٹوئنٹی نے تہلکہ مچادیا تاہم کرکٹ کو مزید دلچسپ بنانے کیلئے اب ٹی ٹین فارمیٹ متعارف کرائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق کرکٹ کو مزید دلچسپ بنانے کیلئے متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹین فارمیٹ متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال دسمبر میں 10 اوورز پر مشتمل ٹی 10 لیگ شروع ہوگی۔

لیگ میں بوم بوم آفریدی ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئیں گے۔

سابق کپتان مصباح الحق بھی رنگ جمائیں گے جبکہ بھارتی کھلاڑی سہواگ، سری لنکا کے سنگاکارا اور سابق انگلش کپتان آئن مورگن بھی اس لیگ میں شریک ہونگے۔

یہ میچ 90 منٹ پر مشتمل ہوگا جس کی فی اننگز 45 منٹ پر محیط ہوگی۔

کرکٹ کی یہ تجرباتی لیگ صرف چار دن 21 سے 24 دسمبر تک جاری رہے گی۔

ایونٹ کی چار ٹیموں کا انتخاب اس ماہ کے اواخر میں ڈرافٹ کے ذریعے ہوگا۔  

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری