شہید حججی اللہ کی نشانی اور مظلومانہ و شجاعانہ شہادت کا نمونہ ہیں، رہبرمعظم + تصاویر


شہید حججی اللہ کی نشانی اور مظلومانہ و شجاعانہ شہادت کا نمونہ ہیں، رہبرمعظم + تصاویر

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے مدافع حرم شہید محسن حججی کے اہلخانہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ شہید حججی اللہ کی نشانی اور مظلومانہ و شجاعانہ شہادت کا نمونہ ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای سےمدافع حرم شہید محسن حججی کے اہلخانہ نے ملاقات اور گفتگو کی۔

امام خامنہ ای نے شہید حججی کے اہل خانہ کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ شہید حججی اللہ کی نشانی اور مظلومانہ و شجاعانہ شہادت کا نمونہ ہیں۔

سپریم لیڈر نے شہید حججی کے تشییع جنازہ میں لاکھوں افراد کی شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: "اللہ تعالی نے شہید حججی کے ذریعے ایرانی قوم کو عزت دے کر سرفراز کردیا اور انہیں انقلاب اسلامی کے جوان نسل کے لئے اسوہ عمل بنایا۔

امام خامنہ ای نے مزید کہا کہ شہید حججی انقلاب کے عظیم ثمرات کی روشن علامت ہیں جو خدا کی نشانی کے طور پر سب کی نظروں میں زندہ رہیں گے۔

شہید حججی اپنی پاک اور خالص نیت کی وجہ سے اتنے بڑے اور عظیم درجے پر فائز ہوئے ہیں، اللہ تعالی نے انہیں دنیا اور آخرت میں عزت عطا فرمائی ہے۔

رہبر معظم نے شہید کے والدین، رشتہ داروں اور ان کی اہلیہ سے کہا کہ اس جوان کی وجہ سے اللہ تعالی نے ہمارے ملک کو عزت بخشی ہے، شہید حججی نے ایران کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

امام خامنہ ای نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں لاتعداد شہداء ہیں  لیکن حججی کی خالص اور پاک نیت کی وجہ سے انہیں خاص عزت ملی ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال جولائی کے مہینے میں داعشی دہشت گردوں کے ہاتھوں شام میں شہید ہونے والے محسن حججی کے پیکر مطہر کو ایک خصوصی پرواز کے ذریعے تہران لایا گیا تھا اور ان کے تشییع جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کرکے ایک نئی تاریخ رقم کی تھی۔

25 سالہ ایرانی مجاہد محسن حججی اصفہان صوبے کے علاقے نجف آباد سے تعلق رکھتے تھے۔

داعش کے دہشتگردوں نے شام اور عراق کی سرحد پر ان کو پہلے اسیر کیا اور اس کے بعد ان کو نہایت بے دردی سے ذبح کرکے شہید کردیا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری