سعودی وزارتوں میں تبدیلیوں کا حکم نامہ جاری


سعودی وزارتوں میں تبدیلیوں کا حکم نامہ جاری

سعودی فرمانروا نے اہم وزارتوں میں تبدیلیوں کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

تسنیم  نیوز نے العالم کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے  بعض اہم وزارتوں میں تبدیلیوں کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی واس کا کہنا ہے کہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزیر ٹرانسپورٹ سلیمان بن عبدالله الحمدان کی جگہ محمد العامودی کو تعیینات کرنے کا حکم دیاہے۔

حج  و عمرہ کی وزارت سلیمان عبدالفتاح بن سلیمان مشاط کو سونپی گئی ہے جبکہ مقبل المیونی کو طائف کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔

سعودی بادشاہ  ملک سلمان نے الباحہ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر نبیل بن عبدالقادر بن حمزه کو بھی شک کی بنا پر اس عہدے سے ہٹا دیا ہے اور ان کی جگہ عبداللہ بن یحیی بن الحسین قاسم کو نیا ڈائریکٹر مقرر کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کئی دیگر یونیورسٹیوں کے سربراہان بھی تبدیل کردئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب بادشاہی نظام کا راج ہے اور بادشاہت میں فرمانروا کا حکم ہی سب کچھ ہوتا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری