عراقی حکومت کا سابق صدر "طالبانی" کے انتقال پر 3 روز سوگ کا اعلان

سابق عراقی صدر جلال طالبانی کے انتقال پر عراق بھر میں تین دن سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

جلال طالبانی

تسنیم نیوزنے السومریہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے سابق صدر جلال طالبانی کی وفات پر ملک بھر میں تین دن سوگ کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ عراق کے سابق صدر جلال طالبانی کافی عرصے سے علیل تھے اور گزشتہ روز 84 برس کی عمر میں  جرمنی کے ایک ہسپتال میں انتقال کرگئے۔

جلال طالبانی 2005 سے 2014 عراق میں صدارتی عہدے پر فائز تھے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری