شامی فوج داعشی گڑھ "المیادین" میں داخل ہوگئی


شامی فوج داعشی گڑھ "المیادین" میں داخل ہوگئی

شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فورسز دیرالزور کے مضافاتی علاقہ "المیادین" میں داخل ہوگئے ہیں۔

تسنیم نے القدس العربی کے حوالے سے بتایا ہے کہ شامی فوج اور عوامی رضاکار فورسز دیرالزور کے مضافات میں واقع علاقہ "المیادین" میں داخل ہوگئے ہیں۔

المیادین سے «رامی عبدالرحمن» کا کہنا ہے کہ حکومتی فورسز المیادین میں داخل ہوئے ہیں اور داعشی دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شامی فوج نے المیادین شہر کے کئی سرکاری عمارتوں کو داعشی دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے۔

دوسری جانب روسی فوج نے روسی ہیلی کاپٹر گرائے جانے کی داعشی دعوے کو یکسر مستر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاز فنی خرابی کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز داعش نے دعویٰ کیا تھا کہ روسی ہیلی کاپٹر کو "الشیخ هلال" نامی گاؤں میں مار گرایا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری