داعش، النصرہ اور القاعدہ کی پشت پناہی کرنے والے سعودی عرب کا ایران پر دہشتگردوں کی سرپرستی کا تکراری الزام


داعش، النصرہ اور القاعدہ کی پشت پناہی کرنے والے سعودی عرب کا ایران پر دہشتگردوں کی سرپرستی کا تکراری الزام

داعش، القاعدہ اور النصرہ فرنٹ سمیت دیگر دہشتگرد گروہوں کی مالی، سیاسی اور اخلاقی حمایت کرنے والے سعودی عرب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کو خطے کے ممالک میں استحکام کو متزلزل کرنے اور دہشتگردی کی سرپرستی بند کرنا ہوگی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق داعش، القاعدہ اور النصرہ فرنٹ سمیت خطے میں دہشتگرد گروہوں کی پشت پناہی کرنے والے سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ایران اب بھی دنیا بھر میں دہشتگردی کی سرپرستی کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کو خطے کے ممالک میں استحکام کو متزلزل کرنے اور دہشتگردی کی سرپرستی بند کرنا ہوگی۔

الجبیر نے اسکائی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ایران ہی نے بین الاقوامی قوانین اور انسانی قوانین کے برخلاف سفارتخانوں پر دھاوے بولے اور سفارتکاروں کے اغوا کی وارداتیں کیں۔

الجبیر کے مطابق ایران، شام، یمن اور خلیج کے علاقے میں دہشتگرد ملائیشیاﺅں کو دھماکہ خیز اشیاء، گولہ بارود اور میزائل اسمگل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے یمن میں بچوں کی ہلاکت کی وجہ سے بلیک لسٹ قرار دئے جانے والے ملک سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران دہشتگردی کی سرپرستی کی وجہ سے ہی اقوام متحدہ کے عتاب کا شکار ہے۔

سامراجی قوتوں کی ہر بات پر لبیک کہنے والے ملک سعودی عرب جس نے تاحال امریکہ سمیت اسرائیل اور دیگر مغربی ممالک کے میزائل یا ایٹمی پروگراموں کیخلاف منہ تک نہیں کھولا، کے وزیر خارجہ کہتے ہیں کہ ایران بیلسٹک میزائل سے متعلق قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے جبکہ عراق، شام، یمن، لبنان، خلیجی ممالک، پاکستان اور افغانستان جیسے ملکوں میں مداخلت کرکے اپنا اثر و نفوذ بڑھانے کیلئے کوشاں ہے۔

الجبیر نے اپنا بیان ختم کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران عالمی برادری کا موثر رکن بننا چاہتا ہے تو اسے مذکورہ سرگرمیوں سے دستبردار ہونا پڑیگا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی تاریخ میں تاحال خادمین حرمین شریفین اور اپنے آپ کو عالم اسلام کے رہبر و رہنما کہلوانے والے سعودی حکام نے امریکہ اور اسرائیل سمیت کسی بھی مغربی ملک کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کی ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری